ایران: دارالعلوم زاہدان میں افتتاح بخاری و نئے تعلیمی سال کاآغاز

زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے صدرمقام زاہدان میں واقع دارالعلوم زاہدان میں جمعرات بائیس ستمبر 2011ء کو نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔
’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دارالعلوم زاہدان میں ایک مختصر تقریب میں صحیح بخاری کی پہلی حدیث کی قراء ت اور اس کی تشریح سے نئے تعلیمی سال (1432-1433ھ۔ق) باقاعدہ شروع ہوا۔
یاد رہے ایران کے اکثرسنی مدارس میں نیا تعلیمی سال صحیح بخاری کی پہلی حدیث کی قراء ت سے شروع ہوتاہے جس کی تشریح کے ضمن میں طلبا کو تصحیح نیت اور ہر کام میں اللہ کی رضامندی کو مدنظر رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم نے افتتاحی تقریب میں اخلاص کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو تصحیح نیت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا اپنے دلوں کو بری اور فاسد نیت کی آلائش سے پاک کریں، بری نیت بندہ اور خالق کے درمیان پردہ ہے۔
ایران کے سب سے بڑے سنی مدرسے کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا: ہر حدیث شریف میں ہمارے لیے کوئی سبق موجود ہے، مذکورہ حدیث سے ثابت ہوتاہے حج، زکات، طلب علم سمیت ہر عبادت خاص اللہ تعالی کیلیے ہونی چاہیے۔ بغیراخلاص کے اعمال کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے۔
نئے اور پرانے طلبہ کو مخاطب کرکے مولانا عبدالحمید نے مزید کہا: اس علمی مرکز کو مخلص طلبا کی ضرورت ہے اگرچہ ان کی تعداد کم ہی کیوں نہ ہو! کمیت سے زیادہ مخلص ہونا اہم ہے۔ اسی طرح ہمیں مخلص اور خیرخواہ اساتذہ چاہیے جو سلف صالح کے پیروکار ہوں۔ بانی دارالعلوم زاہدان مولانا عبدالعزیز رحمہ اللہ ایک مخلص و صاحب کمالات عالم دین تھے، آپ ہمارے لیے ایک کامل اسوہ ہیں۔
اتحاد مدارس اہل سنت سیستان وبلوچستان کے صدر نے دارالعلوم زاہدان کے طلبا و اساتذہ کرام کو تعلیم و تعلم کے ساتھ ساتھ نوافل و عبادات کے اہتمام کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ ودیگر اسلاف اس سلسلے میں کامل نمونہ ہیں جو علمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ وقت کے زاہد و عابد بھی تھے۔ ہمیں بھی ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago