Categories: پاکستان

بلوچستان،19نیٹوآئل ٹینکرز نذرآتش

مستونگ(ايجنسياں) پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں افغانستان میں متعین نیٹو افواج کے لئے ایندھن لے کر جانے والے 19 ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

یہ واقعہ  وزیر اعلیٰ بلوچستان کے آبائی  ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں پیش آیا۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق دشت میں نامعلوم افراد نے قندھار کی جانب جانے والے نیٹو ٹینکرز پر اچانک فائرنگ کر دی ، اور پھر 19 آئل ٹینکرز کو آگ لگا دی گئی جس سے وہ جل کر خاک ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نیٹو ٹینکرز پر حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد نیٹو نے رسد فراہمی کے لیے متبادل ذرائع بھی تلاش کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

32 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago