Categories: مشرق وسطی

امدادی قافلہ “میلوں کی مسافت4″غزہ روانگی کے لیے تیار

قاہرہ(مرکزاطلاعات فلسطین) یورپ اور عرب و اسلامی ممالک کےانسانی حقوق کے رضاکاروں کی کوششوں سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے امدادی قافلہ”میلوں مسافت کی مسکراہٹ” غزہ روانگی کے لیے تیار ہے۔ یہ قافلہ اگلے چند روز میں غزہ کے لیے عازم سفر ہو گا۔
میلوں مسافت قافلے کے منتظمین نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مختلف ممالک سے امدادی قافلے خشکی کے راستے بدھ کو مصر پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ یہ قافلے جمعرات اور جمعہ کو بھی جاری رہیں گے۔ جو بعد ازاں ہفتے یا اتوار کوایک بڑے قافلے کی شکل میں رفح راہداری سے غزہ داخل ہوں گے۔
قافلے کے منتظمین نے بتایا کہ “مسکراہٹ قافلہ نمبر4” میں شامل امدادی سامان میں آٹا، چاول، خشک دودھ،  گرم کپڑے ، کھجوریں اور دیگر سامان شامل ہے۔ یہ امدادی قافلہ بنان، اردن، ایران اور مصر کے امدادی قافلوں کو ملا کر بنایا گیا ہے۔قاہرہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں منتظمین نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ پانچ سال سے معاشی ناکہ بندی کا خاتمہ ان کی ترجیح ہے۔ وہ امدادی سامان جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago