Categories: مشرق وسطی

رابطہ عالم اسلامی کانفرنس مکہ مکرمہ میں شروع

مکہ مکرمہ(خبرايجنسياں) اسلامی دنیا ،مسائل اور حل کے زیرعنوان رابطہ عالم اسلامی کانفرنس مکہ مکرمہ میں شروع ہوگئی، کانفرنس میں پاکستان،ایران سمیت دنیا بھر سے 25 ممالک کے علماشریک ہیں۔
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں اسلامی دنیا ،مسائل اور حل کے زیرعنوان رابطہ عالم اسلامی کانفرنس شروع ہوگئی کانفرنس میں پاکستان،ایران سمیت دنیا بھر سے 25 ممالک کے علما شریک ہیں ،کانفرنس میں پاکستان سے مولانا تقی عثمانی اور مفتی رفیع عثمانی شریک ہیں.
کانفرنس کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کا امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے خارجی خطرات سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کریں،داخلی جماعتوں کی نادانیوں اور خارجی یلغار سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور موثر لائحہ عمل ناگزیر ہے،شاہ عبداللہ نے کہاکہ امت مسلمہ کو مسلک پرستی اور فرقہ پرستی کی بنیادوں پر منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، علما مسلک پرستی اور فرقہ پرستی کی کوششوں کی مزاحمت کریں۔
اس موقع پر مفتی اعلیٰ سعودی شیخ عبدالغریز آل لشیخ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزررہی ہے، انھوں نے کہاکہ ہمیں علم کی روشنی گھر گھر پہنچانی چاہئیے،عوام اور حکام کے درمیان رابطے قائم رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 days ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

1 week ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

2 weeks ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

2 weeks ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

2 weeks ago