Categories: مشرق وسطی

یمن:عدن میں خودکش ٹرک بم دھماکا،9 فوجی ہلاک

صنعا(العربیہ ڈاٹ نیٹ،ایجنسیاں) یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایک فوجی کیمپ کے مرکزی گیٹ پر خودکش ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں نو فوجی ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے اپنی بارود سے بھری گاڑی کو کیمپ کے گیٹ کے نزدیک دھماکے سے اڑادیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت فوجی گاڑیوں کا ایک قافلہ ہمسایہ صوبے ابین میں روانہ ہونے کی تیاری کررہا تھا جہاں فوج اور القاعدہ کے جنگجوٶں کے درمیان گذشتہ دوماہ سے جھڑپیں جاری ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں دو سنئیر فوجی افسر ۔۔۔۔۔ ایک میجر اور ایک لیفٹیننٹ کرنل ۔۔۔۔ بھی شامل ہیں اور اکیس فوجی زخمی ہوئے ہیں۔عدن میں گذشتہ دو ماہ میں یمنی فوج پر یہ دوسرا بم حملہ ہے۔یمنی حکام اس سے پہلے متعدد مرتبہ متنبہ کر چکے ہیں کہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو عدن میں فوج کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
القاعدہ کے جنگجوٶں نے مئی سے یمن کے جنوبی صوبے ابین کے دوشہروں پر قبضہ کررکھا ہے اور وہاں ان کے اور سرکاری فوج کے درمیان وقفے وقفے سے لڑائی جاری ہے۔ یمن میں گذشتہ چھے ماہ سے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ان سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔اس دوران القاعدہ کے جنگجوٶں کو ملک کے بدامنی کا شکار جنوبی علاقوں میں اپنے قدم جمانے کا موقع مل گیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago