Categories: پاکستان

بلوچستان مزید چار لاشیں برآمد

کوئٹہ(بى بى سى) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سنیچر کو مزید چار لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جس کے بعد اب تک ملنے والے لاشوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق سنیچر کو کوئٹہ کے علاقے نیوسریاب، کلی قمبرانی اور مغربی بائی پاس کے علاقوں سے پولیس اور لیویز کو چار لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں۔
ان لاشوں کو شناخت کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تین کی شناحت ہوگئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں ناصر بادینی کا تعلق نوشکی، مقصود قلندرانی کا تعلق خضدار کے علاقے توتک اور مرتضی سرپرہ کا تعلق مستونگ کے علاقے کانک سے بتایاگیا ہے جبکہ ایک لاش کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے نائب صدر ماما قدیر بلوچ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہواتھا اور اب تک دو سو سے زیادہ لاپتہ بلوچ کی مسخ شدہ لاشیں مل چکی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم سید یوسف رضا گیلانی نے حال ہی میں بلوچستان کے دورے کے موقع پر کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان میں لاپتہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے پر تشویش کا اظہار کیاتھا اور کہا تھا کہ لاپتہ افراد کو منظرِعام پرلانے کے لیےحکومت نے ایک کمیشن قائم کیا ہے۔
اس سے پہلے وزیراغطم نے نومبر سنہ دوہزار نو میں قومی اسمبلی میں آغازِحقوق بلوچستان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام لاپتہ افراد بہت جلد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے۔
دوسری جانب بلوچ قوم پرستوں کا کہناہے کہ لاپتہ افراد اب تک اپنے گھروں کو نہیں پہنچ پائے تاہم ان کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago