Categories: پاکستان

پشاور دھماکوں میں مرنیوالوں کی تعداد39ہوگئی

پشاور(آئی این پی) پشاور کے علاقے خیبر سپر مارکیٹ کے قریب یکے بعد دیگرے ہونیوالے دو دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعدا39ہوگئی۔بیشترمرنیوالوں کو سپرد خاک کردیاگیا۔ 108 زخمیوں میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے، دھماکو ں کے بعد پشاور میں فضا پھر سوگوار ہو گئی۔جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کارروائی ہمیں بدنام کرنے کیلئے غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی ہے ،ہمارے اہداف واضح ہیں۔
ادھردھماکوں کوکئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود علاقے کی بجلی بحال نہیں ہوسکی،پولیس نے نامعلوام افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ خودکش تھا،جائے وقوعہ سے کچھ مشکوک لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، واقعہ کے بعد شہربھرمیں سکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے،اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی،دھماکے میں شہید ہونیوالے مقامی صحافی اسفندیارکومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
اتوار کو ہسپتال ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات گئے پشاور کے علاقے خیبر سپر مارکیٹ کے قریب یکے بعد دیگرے ہونیوالے دو دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعدا39ہوگئی جن میں صحافی بھی شامل ہیں جبکہ 109زخمی لیڈی ریڈنگ ،حیات شہید ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں بعض کی حالت نازک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ شب خیبر سپر مارکیٹ میں 39افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے زیادہ کی تعداد، دور دراز علاقوں سے تعلیم کی غرض سے آئے ہوئے نوجوان لڑکوں کی تھی۔
ادھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاورمیں حالیہ دوبم دھماکوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم بے گناہ لوگوں کونشانہ نہیں بناتے۔ اتوارکوکسی نامعلوم مقام سے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے ٹیلی فونک انٹرویومیں تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہاکہ طالبان بے گناہ لوگوں پرحملے نہیں کرتے ہمارے اہداف بہت واضح ہیں ہم سیکورٹی فورسز،حکومت اوران کے حمایتی لوگوں کونشانہ بناتے ہیں۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

8 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago