ان خیالات کا اظہار امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس جو اپنے آخری دورے پر ہفتے کو افغانستان پہنچے ہیں،نے اتوارکو جنوبی افغانستان کے دواہم جنگی محاذوں قندھاراورہلمندمیں اتحادی فوجیوں سے الوداعی ملاقاتوں کے دوران کیا ہے۔افغانستان میں ایک لاکھ 30ہزارنیٹو اتحادی فوج کے کمانڈرجنرل ڈیوڈپیٹریاس بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دریں اثناء افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہوگیاہے جس میں سوارنیٹوکے دوفوجی ہلاک ہوگئے۔
ادھر جنوبی صوبے ہلمند میں جنگجوؤں کی فائرنگ سے نیٹوکا ایک فوجی اہلکار ماراگیا۔ طالبان نے نیٹوکا ہیلی کاپٹرمارگرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم اتحادی فوج کے ترجمان نے طالبان کے اس دعوے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔قبل ازیں ایساف کے ترجمان میجر ٹیم جیمز نے طالبان کی جانب سے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعوی مسترد کیا۔ قبل ازیں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی خبر رساں ادارے کو ٹیلی فون کرکے دعوی کیا کہ عسکریت پسندوں نے صوبہ خوست کے ضلع صابری میں راکٹ مار کر نیٹو ہیلی کاپٹر تباہ کردیا ہے۔
عینی شاہدین نے بھی خوست میں ہیلی کاپٹرکے گرکر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔تاہم اتحادی فوج نے ہیلی کاپٹرگرنے کا واضح مقام اوراس میں مرنے والوں کی شناخت بتانے سے گریز کیا ہے۔
علاوہ ازیں ایک اوررپورٹ کے مطابق صوبہ کنڑ کے ضلع مرواڑہ میں برقع پوش خاتون خودکش بمبار نے نیٹو فوج کے قافلہ میں گھس کر خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں غیرملکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے تین ترجمان ہلاک ہوگئے۔
دریں اثناء صوبہ میدان وردگ میں افغان بنک کے قریب تھیلے میں چھپایا گیا بم دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے 2 سیکیورٹی محافظ ہلاک اور متعدد بنک ملازمین زخمی ہوگئے۔
ادھر صوبہ ننگر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع خوگیانی کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کرنل محمد عزیز کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان