ایران: دسواں مقابلہ حفظ قرآن وحسن قرائت کا انعقادواختتام

زاہدان(سنی آن لائن)ایران کے مختلف سنی مدارس سے  تعلق رکھنے والے طلباء نے ملکی سطح پر منعقد ہونے والے دسواں مقابلہ حفظ قرآن وحسن قراء ت میں شرکت کی جو دارالعلوم زاہدان میں منعقد ہوا۔

معنویت سے بھری یہ تقریب سترہ مئی تا بیس مئی تک جاری رہی۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق دسواں مقابلہ حفظ قرآن وحسن قراء ت کی تقریب میں 160بچوں اور نوجوانوں نے حصہ لیا جو صوبہ سیستان وبلوچستان، خراسان جنوبی، خراسان رضوی، گلستان، فارس، بوشہر اور ہرمزگان کے مختلف سنی مدارس دینیہ میں زیرتعلیم ہیں۔
یہ نورانی و روحانی تقریب کا آغاز بروز منگل سترہ مئی کی صبح کو ہوا جبکہ اختتامی پروگرام جامع مسجد مکی میں جمعہ کے مبارک دن میں منعقد ہوا۔ مقابلے کے مختلف حصوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو اختتامی نشست میں انعامات سے نوازاگیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

32 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago