Categories: پاکستان

طالبان پاکستان نے سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کر دی

دبئی(العربیہ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کراچی میں گذشتہ روز قتل ہونے والے سعودی سفارتکارحسن القطحانی کی ہلاکت میں ان کی تنظیم کا ہاتھ نہیں۔

کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل فالح الرحیلی نے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے حسن القطحانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی اچھی شہرت کے حامل انسان تھے، ان کا شمار قونصل خانے کے بہترین عملے میں ہوتا تھا۔ ان کا قتل بزدلی ہے۔
قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ القطحانی کے ہاں دو ہفتے قبل بیٹے کی ولادت ہوئی اور ان کی کراچی میں تعیناتی کی چار سالہ مدت بیس روز بعد ختم ہونے والی تھی۔
حسن القطحانی کی میت خصوصی طیارے کے ذریعے گذشتہ رات ریاض پہنچائی گئی۔ پاکستان میں سعودی سفیر بھی میت کے ہمراہ آئے۔ مقتول القطحانی کو منگل کے روز نماز عصر کے بعد ریاض میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ حسن القطحانی کو نامعلوم دہشت گردوں نے پیر کے روز صبح دفتر آتے ہوئے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈیفنس میں بحرین اور سعودی عرب کے قونصل خانوں کو جانے والی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago