Categories: مشرق وسطی

حماس کی مزاحمت قابض قوت کے خلاف ہے: ایردوان

استنبول(مرکز اطلاعات فلسطین) ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی مزاحمت ایک قابض قوت کے خلاف ہے اور وہ کوئی دہشت گرد جماعت نہیں بلکہ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

طیب ایردوان نے امریکی سیٹلائٹ چینل سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس ایک سیاسی جماعت ہے جو اپنے وطن کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت نے انتخابات میں حصہ لے کر بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے لہذا اسے دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے حماس اور فتح کے مابین مفاہمتی معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ‘‘ہم کئی سالوں سے اسی خواہش کا اظہار کر رہے تھے’’۔ ترک وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے فلسطینی مفاہمت کی کامیابی کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

1 day ago

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ ایرانی عوام کا حق ہے

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…

6 days ago

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

6 days ago

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

7 days ago

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

1 week ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 week ago