Categories: افغانستان

افغانستان، غزنی میں نیٹو کی بمباری، 8 افغان گارڈز ہلاک

غزنی/اسدآباد(اے ایف پی)افغانستان کے وسطی صوبے غزنی میں اتحادی فوج کو رسدپہنچانے والے ایک قافلے پر نیٹو نے بمباری کی جس کے نتیجے میں8افغان نجی گارڈہلاک ہوگئے۔نیٹوکے ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فرینڈلی فائرقراردیا ہے جبکہ افغان حکام نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اورکہا کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ۔ادھر مشرقی صوبے کنڑمیں نیٹوکی کارروائی میں پاکستانیوں سمیت25غیرملکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق افغان پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو قومی شاہراہ پر نیٹوکے فضائی حملے میں 8سے10افغان محافظ ہلاک ہوگئے۔غزنی پولیس کے نائب سربراہ محمد حسین یعقوبی نے بتایا کہ واقعے غزنی صوبے میں اس وقت پیش آیا جب مسلح محافظ جنوبی افغانستان میں نیٹوکے اڈوں تک رسدپہنچانے والے قافلے کی حفاظت کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ نیٹوکے ہیلی کاپٹروں نے غلطی سے مسلح مزاحمت کار سمجھ کران محافظوں کو نشانہ بنایا ہو۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے8تا10محافظ ہلاک ہوگئے۔پولیسسربراہ کے مطابق اس واقعے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب افغانستان میں نیٹوکی قیادت میں لڑنے والی بین الاقوامی فوج کا کہنا ہے کہ افغان حکام نے اس واقعے کے بارے میں آگاہ کیا ہے تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں تفصیلات کا علم نہیں۔ایساف ترجمان نے کہا کہ ہم اس واقعے کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔افغان خفیہ ایجنسی کے کابل میں ترجمان لطف اللہ مشال نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم اس واقعے سے آگاہ ہیں تاہم ہمارے پاس فی الوقت کوئی تفصیلات نہیں جو ذرائع ابلاغ کو جاری کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ حقیقت میں کیا واقعہ پیش آیا اور نیٹوکی فضائی بمباری کی وجہ کیا تھی۔
برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نیٹوسپلائی کے رسد قافلے کی حفاظت پر مامور مسلح گارڈزکی امریکی افواج کے ساتھ جھگڑاہوگیاجس پر فضائی مددطلب کرلی گئی۔افغانستان میں نیٹونے تصدیق کی ہے کہ مشرقی صوبے غزنی سے فضائی مددطلب کی گئی تھی اوراس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ مزاحمت کاروں پر کیا گیا ہے۔غزنی پولیس سربراہ زرآورزاہد نے بتایاہے کہ جھڑپ میں کوئی مزاحمت کارملوث نہیں تھااورامریکی قافلے اوروطن رسک نامی سیکورٹی کمپنی کے محافظوں میں جھگڑاہواتھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago