Categories: مشرق وسطی

رفح بارڈر کھولنے کےاعلان میں اسرائیل کو مداخلت کا حق نہیں: مصری آرمی چیف

قاہرہ(مرکز اطلاعات فلسطین)مصر کی مسلح فوج کے سربراہ جنرل سامی عنان نے کہا ہے کہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان رفح کی بری گذر گاہ کو کھولنے کے اعلان پر اسرائیل کو سیخ پا ہونے اور اس میں مداخلت کاکوئی حق نہیں کیونکہ یہ صرف فلسطینی اور مصری عوام کا باہمی معاملہ ہے جسکا صہیونی ریاست سے کوئی تعلق نہیں.

جنرل عنان نےاپنے فیس بک کے صفحے پر لکھا ہے کہ “میں اسرائیل  کو خبردار کرتا ہوں کہ رفح بارڈر کا معاملہ  فلسطین اور مصر کا باہمی معاملہ ہے، اس سلسلےمیں اسرائیل کو مداخلت کا کو ئی حق نہیں”.
ان کا کہنا تھاکہ فلسطین اور مصر  کی حکومتیں بہتر جانتی ہیں کہ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے تعاون کرنا ہے. اس سلسلے میں مصری حکومت اسرائیل کی اجازت کی قطعی پا بند نہیں. قاہرہ کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی آزادی کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی فیصلہ کرے.
خیال رہے کہ دوروز قبل مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر نبیل العربی نے کہا تھا کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے کے لیے غزہ کی سرحدی گزر گاہ “رفح” کو جلد ہی کھول دیں گے. ان کا کہنا تھا کہ مصر غزہ کے حالات کو معمول کےمطابق لانے میں مدد فراہم  کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں اگلے دس دن کے اندراندر غزہ کے ساتھ سرحدی بارڈر  کھول دیا جائے گا.
مصری حکومت کے اساقدام پر صہیونی حکومت سخت ناراض ہوئی تھی اور اس نے  قاہرہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ  رفح بارڈر کو بدستور بند رکھے.
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago