Categories: افغانستان

افغانستان:12فرانسیسی، 20امریکی فوجی ہلاک وزخمی

کابل(ایجنسیاں) افغانستان کے مختلف اضلاع میں طالبان کے حملوں میں 12 فرانسیسی فوجیوں سمیت 20سے زائد امریکی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔طالبان ذرائع نے متعددافغان فوجیوں کی ہلاکت وزخمی ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔

طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے قندھار کے ضلع پنجوائی میں امریکی فوجیوں کی پیدل گشتی پارٹی پر ایک فدائی بمبار نے حملہ کرکے آٹھ فوجیوں کو ہلاک جبکہ 7سات کو زخمی کردیا۔
دریں اثنا صوبہ کاپیسا کے ضلع آلہ سئی میں طالبان اور فرانسیسی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی لڑی گئی جس میں پانچ فرانسیسی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسی ضلع میں ایک دوسری جھڑپ میں سات فرانسیسی ہلاک ہوگئے۔
طالبان ذرائع نے دعوی کیا ہے قندھار کے ضلع ژڑئی میں تابڑتوڑ حملوں میں چھ امریکی ہلاک ہوگئے جبکہ صوبہ لوگر کے صدرمقام پل عالم میں چار امریکی اسی طرح بادغیس میں شدید جھڑپوں میں 6چھ امریکی ہلاک ہوگئے۔ اسی لڑائی میں 3 طالبان جان بحق ہوگئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago