Categories: افغانستان

قندھار، پولیس تربیتی مرکزپرحملہ،10افغان اہلکارہلاک

قندہار (اے ایف پی /جنگ نیوز) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندہار میں پولیس تربیتی کمپاؤنڈ پر طالبان کے حملے میں10افغان اہلکارہلاک ہوگئے اور عام شہریوں سمیت 12زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4حملہ آوربھی مارے گئے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ میں 27افغان فوجی ہلاک ہوئے۔دریں اثناء صوبہ شمالی صوبہ فاریاب میں نیٹواورافغان فوج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز2امریکی فوجیوں کی ہلاکت میں مبینہ طورپر ملوث افغان باڈرفورس کے اہلکار کی شناخت کرکے قتل کردیا۔
امریکا افغانستان کے لئے روس سے 21 فوجی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ کر رہا ہے جس کی مالیت370 ملین ڈالر ہے۔
جمعرات کو قندہار میں خودکش جیکٹ پہنے4 طالبان حملہ آوروں نے پولیس کے تربیتی مرکز پر دھاوابول دیا اورٹریننگ سینٹر سے ملحق عمارت پر قبضہ کرکے لوگوں کو یرغمال بنالیا اور فائرنگ کی جبکہ کمپاؤنڈ کے گیٹ پر بارود سے بھری ایمبولینس کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا گیا ۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago