Categories: مشرق وسطی

مصر: صدارتی انتخابات نومبر میں کرانے کا اعلان

قاہرہ(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں) مصر کی حکمراں مسلح افواج کی سپریم کونسل نے آیندہ نومبر میں صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل ستمبر میں عام انتخابات کے بعد اختیارات منتخب پارلیمان کو سونپ دیے جائیں گے اور ملک میں نافذ ہنگامی قوانین اٹھا لیے جائیں گے۔

فوجی کونسل کے رکن جنرل ممدوح شاہین نے بدھ کو قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ نئے سربراہ ریاست کا انتخاب پارلیمانی انتخابات کے ایک یا دو ماہ کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ”حکمراں فوجی کونسل قانون سازی کے اختیارات نئی پارلیمان کے معرض وجود میں آنے کے بعد اس کو منتقل کر دے گی اور نئے صدر کے انتخاب اور اس کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اسے باقی صدارتی اختیارات منتقل کر دیے جائیں گے”۔
جنرل شاہین نے ایک آئِینی اعلامیے کا بھی اعلان کیا ہے جس میں عبوری دور میں ملک کا نظم ونسق چلانے کے لیے اصول وضوابط وضع کیے گئے ہیں۔یہ اعلامیہ نئے آئین کی تیاری اور اس کی منظوری تک ملک میں نافذالعمل رہے گا۔
جنرل ممدوح شاہین نے گذشتہ سوموار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات ستمبر میں ہوں گے اور ملک میں ہنگامی قوانین کے نفاذ کی صورت میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات منعقد نہیں کرائے جائیں گے۔حکمراں فوجی کونسل نے نئی سیاسی جماعتوں کے قیام کے لیے عاید پابندیاں نرم کرنے کی غرض سے ایک نئے قانون کی بھی منظوری دی تھی۔جنرل شاہین کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعتوں کو مصر کے انتیس میں سے کم سے کم دس صوبوں میں اپنے پانچ،پانچ ہزار ارکان کی تائید کی ضرورت ہو گی۔
مصر کی مسلح افواج کی سپریم کونسل نے 11فروری کو حسنی مبارک کے ملک گیر عوامی احتجاج کے نتیجے میں مستعفی ہونے کے بعد ملک کا انتظام وانصرام سنبھال لیا تھا۔اس کا کہنا ہے وہ صدارتی انتخابات کے انعقاد کے بعد اقتدار منتخب سول حکومت کے حوالے کر دے گی۔
پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد اب سیاسی جماعتیں آیندہ پانچ ماہ میں ان کی تیاری کر سکیں گی۔مصر کی متعدد سرکردہ شخصیات صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کر چکی ہیں۔ان میں جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سابق سربراہ محمد البرادعی اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسیٰ نمایاں ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago