Categories: مشرق وسطی

غزہ:صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی؛ایک دن میں 08 فلسطینی شہید،24 زخمی

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج نے جارحیت کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے. اطلاعات کےمطابق بدھ کو علی الصباح قابض فوج نے جہاداسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک مرکز پر بمباری کی جس کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں. جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر کل آٹھ فلسطینی شہید اور 24 زخمی ہو گئے ہیں.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج کےجنگی طیاروں نےبدھ کو علی الصبح شجاعیہ کے مقام پر شاہرہ منصورہ پر القدس بریگیڈ کے ایک مرکز پر بمباری کی ،جس کے نتیجے میں بریگیڈ کے کم سے کم دو ارکان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
القدس بریگیڈ نے اپنے دو کارکنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے.
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق قابض فوج نے غزہ کے زرعی علاقے زیتون پر بھی بمباری کی  ہے تاہم وہاں سے کسی قسم کےجانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی تاہم عینی شاہدین کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی ایک عمارت کی جانب ایمبولینسیں جاتی دکھائی دی ہیں.
منگل کو قابض فوج نے زیتون کے علاقے میں جامع مسجد شیخ عبدالعزیز الرنتیسی پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم ازکم چار فلسطینی شہید اور دیگر چار زخمی ہو گئے تھے. قبل ازیں پیر اور منگل کی درمیانی شب قابض فوج کے جنگی طیاروں کے ذریعے القسام بریگیڈ، القدس بریگیڈ اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر بمباری کی گئی جس میں کم ازکم چار شہری شہید اور 18 زخمی ہو گئے تھے.
تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ مزاحمتی تنظیموں کے ارکان بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی  اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago