Categories: عالم اسلام

لیبیا کے خلاف نو فلائی زون کے قیام کی قرارداد منظور

نيويارك (العربيہ)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے خلاف نو فلائی زون قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس طرح شہریوں پر معمر قذافی کی حامی فوجیوں کے حملے روکنے کے لیے فضائی کارروائی کا راستہ کھل گیا ہے۔

سلامتی کونسل میں نو فلائی زون کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کو دس کے مقابلے میں صفر ووٹوں سے منظوری حاصل ہوئی۔ پندرہ رکنی کونسل میں پانچ ممالک نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا اور نہ ہی اس قرارداد کی مخالفت کی۔ سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان چین اور روس بھی ان ممالک میں شامل تھے، جنہوں نے اپنی رائے کے حق کو محفوظ رکھا تاہم قرارداد کو ویٹو کرنے سے بھی گریز کیا۔
نو فلائی زون کے قیام کا مقصد شہری ہلاکتوں کو روکنا اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے علاوہ ان کو قذافی کی حامی فورسز کی طرف سے بم باری سے نجات دلانا بھی ہے۔
قرارداد کے مطابق اگر قذافی کے حامی دستے باغیوں کے مرکز بن غازی کے قریب پہنچتے ہیں تو امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی فورسز ان کے خلاف فضائی کارروائی کر سکتی ہیں۔ تاہم قرارداد میں زمینی دستے لیبیا بھیجنے کی مخالفت کی گئی ہے۔ اس سے قبل لیبیا کے رہنما معمر قذافی نے دھمکی دی تھی کہ وہ بن غازی پر قبضہ کر کے باغیوں کو تہس نہس کر دیں گے۔
سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیرخارجہ ایلن جوپی نے کہا کہ دنیا کو لیبیا کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت ایک بہت بڑے انقلابی دور سے گزر رہی ہے۔ شمالی افریقہ، خلیجی ممالک اور دیگر عرب ممالک میں جمہوری اقدار کے فروغ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے مزید کہا، ’’ ہم اور ہمارے عرب ساتھی تیار ہیں۔ لیبیا میں صورتحال بگڑتی جا رہی ہے اور ہمارے پاس وقت اب بہت کم رہ گیا ہے‘‘
اقوام متحدہ میں نو فلائی زون کی قرارداد کی منظوری کے بعد شہر بن غازی میں لوگوں نے پر جوش انداز میں اس کا خیر مقدم کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں نو فلائی زون کا قیام نا گزیر تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

53 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago