ریمنڈ ڈیوس کی عدم رہائی پر پاکستان کیخلاف سفارتی و اقتصادی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ۔ ۔ امریکا

واشنگٹن (ثناء نیوز)مریکہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے مسئلہ پر بات چیت میں پیش رفت ہورہی ہے۔مسئلہ جلدحل نہ ہوا تو پاکستان کے خلاف سفارتی اور اقتصادی اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کیس پر پاکستان سے بات چیت میں پیشرفت ہورہی ہے تاہم معاملہ جلد حل نہ ہوا تو پاکستان کے خلاف مالیاتی اور سفارتی کارروائی کی جاسکتی ہے جس میں پاکستانیوں کو ویزا کے اجراء اور امداد کی فراہمی میں سست روی شامل ہے اس کے علاوہ بعض پاکستانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔کسی بھی طرح کے اقدامات کا دار و مدار پاکستان میں رونما ہونے والے واقعات پر ہوگا اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی امید تک کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لئے ڈپلومیٹک فارمولا وضع کرنے میں معمولی پیشرفت ہوئی ہے۔اس سفارتی کلیہ کے تحت پاکستان ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرسکتا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اب تک سرکاری طور پر کنٹریکٹرز کی فہرست طلب نہیں کی۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے اصرار کیا کہ امریکی ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔رہائی کیلئے پاکستانی حکومت اور عدالتوں پر دباؤ جاری رہے گا۔ ادھر امریکا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دو پاکستانیوں کو قتل کرنے والے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اور اس کی رہائی کے لیے پاکستانی حکومت اور عدالتوں پر زور دیتے رہیں گے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان میں گرفتار ریمنڈ ڈیوس کو فوجداری مقدمات میں مکمل استثنیٰ حاصل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پاکستان کی ماتحت عدالت میں زیر سماعت ہے اگر حکومت پاکستان نے استثنیٰ کی دستاویزات جمع نہیں کرائیں تو عدالت یہی سمجھے گی کہ ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ حاصل نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ریمنڈ سے متعلق حکومت پاکستان کو جنوری 2010ء میں آگاہ کر دیا گیا تھا اور اسے سفارتی نوٹ بھی فراہم کر دیا گیا تھا.
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago