Categories: پاکستان

وفاقی وزیربرائے اقلیتی امور شہباز بھٹی فائرنگ میں ہلاک

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان کےوفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں واقع اپنی والدہ کے گھر سے سرکاری گاڑی نمبرجی وی 444میں دفتر جانے کیلئے نکلے تھے ، جب وہ50میٹر کے فاصلے پر ہی روز پلازہ کے سامنے پہنچے تو وہاں موجود نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ، ان کو چہرے اور سینے پر گولیاں لگیں، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ، ان کا ڈرائیور انہیں تشویشناک حالت میں الشفا اسپتال لے گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور شواہد جمع کئے جارہے ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود خاتون اور ڈرائیور کو باہر نکال کراندھا دھند فائرنگ کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہاں پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں، تاہم آج کوئی اہلکار نظر نہیں آیا۔
حملہ آوروں نے جائے وقوع پر پمفلٹ پھینکے ہیں، جس پر فدائیان محمد صلى الله عليہ وسلم،تنظیم القاعدہ و تحریک طالبان پنجاب تحریر تھا، پمفلٹ پر مزید لکھا تھا کہ شریعت اسلامیہ میں گستاخ رسول صلى الله عليہ وسلم کے حکم صرف اور صرف قتل کا ہے۔
واضح رہے کہ ناموس رسالت صلى الله عليہ وسلم قانون کے حوالے سے انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔
وفاقی وزیر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت صلى الله عليہ وسلم قانون کے حوالے سے انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں، جس پرانہوں نے سکیورٹی اسکواڈ کیلئے درخواست بھی دے رکھی تھی۔ تاہم آئی جی اسلام آباد کاکہنا ہے کہ انہیں ایف سی اور پولیس کی دو سکیورٹی اسکواڈ فراہم کی گئیں تھیں، لیکن وفاقی وزیر نے ہدایت دے رکھی تھی کہ سکیورٹی اسٹاف دفتر میں موجود رہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago