گودھرا ٹرین کیس، 11کو موت، 20کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

احمد آباد(خبرايجنسياں) بھارتی ریاست گجرات کی خصوصی عدالت گودھرامیں ٹرین جلانے کے واقعے میں گیارہ ملزمان کو موت کی سزا سنادی ہے جبکہ بیس افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

اس سے قبل گجرات کی خصوصی عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر بائیس فروری کو چورانوے ملزموں میں سے اکتیس کو قصوروار قرار دیا تھا اور تریسٹھ افراد کو تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔
گجرات کے شہر گودھرا میں فروری 2002 میں ریلوے سٹیشن کے نزدیک سابرمتی ایکسپریس کے ایک ڈبے کے جلنے سے 59 ہندوکارسیوک ہلاک ہوئے تھے، جو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں کار سیوا سے لوٹ رہے تھے۔ واقعے میں کئی بچوں سمیت 99 مقامی مسلمان ملزم قراردیے گئے ہیں۔ جن پر سابرمتی ٹرین کے ایک ڈبے کو جلانے اور اس میں موجود مسافروں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
گودھرا میں ٹرین جلائے جانے کے اس واقعے کے بعد ہی گجرات کے مختلف مقامات پر مسلم کش فسادات پھوٹے تھے جن میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان مارے گئے تھے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago