Categories: پاکستان

خیبر ایجنسی، بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک، کرک سے 4 جاسوسوں کی لاشیں برآمد

لنڈی کوتل، کرک، بنوں، (جنگ/اے ایف پی) خیبرایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کرک سے 4لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ادھر بنوں میں دھماکے سے انجینئر کور کا زخمی ہونے والا اہلکار محمد سجاددم توڑ گیا۔ اہلکار کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ دریں اثناء چکدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مہاجر کیمپ پر چھاپہ مارا اور مطلوب افغان عسکریت پسند مولوی جلال الدین کو پانچ بیٹوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ میں نامعلوم شدت پسندوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کررکھا تھا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک مسافر گاڑی میں سوار3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور زخمی افراد کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے متعدد افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کردیا۔
اے ایف پی کے مطابق خیبرایجنسی کے اعلیٰ عہدیدارنے بتایا کہ ٹائم بم اس کارمیں نصب کیا گیا تھا جو دوران سفربرقمبرخیل کے علاقے میں دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں کارمیں سوار3 افراد ہلاک اور2راہگیرشدید زخمی ہوگئے۔
ادھر تھانہ کرک کی حدود میں بانڈہ داؤد شاہ کرک روڈ پر4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جنگجوؤں نے 4افرادپر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے گولی مارکرہلاک کردیا اوران کی لاشیں شمالی وزیرستان کے قریب واقع ضلع کرک کے مضافاتی علاقے میں پھینک دی گئیں۔ مرنے والوں میں سے 3 کی عمریں 25اور 35سال اور ایک کی عمر 40 سے زیادہ ہے۔
پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ چاروں مقتولین شکل وصورت سے غیر ملکی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے پاس شناخت کی کوئی دستاویز موجود نہیں، البتہ مقتولین کے پاس سے ایک خط ملا ہے جس پر لکھا ہے کہ جو جاسوسی کرے گا اس کا یہی حشر ہوگا ،یہ خط تحریک مجاہدین کی طرف سے لکھا گیا ہے ۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago