Categories: مشرق وسطی

مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے 21 ملین شیکل کا نیا اسرائیلی بجٹ منظور

مقبوضہ بیت المقدس(ثناء نیوز)مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بلدیہ نے شہر کو صہیونیوں کا گڑھ بنانے کے لیے مزید 21 ملین شیکل کے خطیر بجٹ کی منظوری دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بلدیہ نے یہ خطیر رقم بظاہر بیت المقدس کی شاہراں کو ازسرنو تعمیر کرنے اوران میں ترمیم وتوسیع کے منصوبے کے لیے منظور کی ہے تاہم اس کا اصل مقصد یہودیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اضافہ کرنا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی بلدیہ نے تین روز قبل بیت المقدس کی سڑکوں کی تعمیروتوسیع کی مد میں 21 ملین شیکل کی رقم منظور کرنے کے لیے بلدیاتی کونسل میں بل پیش کیا تھا، جسے جمعرات کے اجلاس میں زیرغورلایا گیا اورمختصر بحث کے بعد یہ رقم منظورکرلی گئی ہے۔
ادھرصہیونی بلدیہ کے محکمہ مالیات کے سربراہ ڈیوڈ ہداری نے کہا ہے کہ نئی تعمیرات سے شہرمیں یہودیوں کی بالادستی میں اضافہ ہو گا اور یہودیوں کو مزید شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

12 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago