برطانیہ : اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

لندن (جنگ نیوز) برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک لاکھ کے قریب افراد اپنے مذہب چھوڑ کر مسلمان ہو گئے ہیں۔ ان میں سفید فام خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

فیتھ میئرز آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق 2001ء تک 60 ہزار برطانوی باشندوں نے اسلام قبول کیا تھا جبکہ اب یہ تعداد 90 ہزار سے ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
سوان سی یونیورسٹی کے کیوین بروس نے فیتھ میئرز کے لئے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس برطانیہ میں 5200 افراد نے اسلام قبول کیا۔
122 نومسلموں سے کئے گئے سروے کے مطابق گزشتہ سال مسلمان ہونے والوں میں سے 56 فیصد سفید فام برطانوی باشندے ہیں اور ان میں 62 فیصد سفید فام خواتین بھی شامل ہیں۔ مسلمان ہونے والوں کی اوسط عمر 27 سال ہے۔
رپورٹ کے مطابق نومسلم افراد کی بڑی تعداد نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں مسلمان بننے کے فوراً بعد اپنے خاندانوں کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کا رویہ بتدریج درست ہوتا گیا۔
نومسلموں کی ایک بڑی تعداد خود کو برٹش اور مسلمان تصور کرتی ہے اور اسے برطانوی معاشرے اور کلچر میں کوئی تضاد نظر نہیں آتا۔ یہ نومسلم سمجھتے ہیں کہ اسلام قبول کرنے سے قبل ان کی زندگی بے مقصد تھی۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago