Categories: مشرق وسطی

غزہ:اسرائیلی طیاروں کی بمباری،5 فلسطینی شہید

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے پانچوں مزاحمت کار تھے اوران کا تعلق انصارالسنہ نامی ایک چھوٹے گروپ سے تھا۔

غزہ کی حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اسرائیل کے ساتھ جنوری 2009ء میں طے پائے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل پیرا ہے اور وہ اسرائیلی علاقے کی جانب راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے کوشاں ہے لیکن اس کے باوجود چھوٹے گروپوں سے تعلق رکھنے والے مزاحمت کار راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک غزہ سے اسرائیلی علاقے کی جانب دو سو سے زیادہ راکٹ ،میزائل اورمارٹرز فائر کیے جا چکے ہیں۔ ان حملوں میں یہودیوں کا تو کوئی خاص جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا لیکن ان کے جواب میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago