Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 4 افراد ہلاک

میرانشاہ ( اے ایف پی ) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ، ڈرون طیارے نے خدرخیل کے علاقے میں ایک مشتبہ گاڑی پر 4 میزائل فائر کئے جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، مقامی اہلکاروں کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے 40 کلو میٹر دور خدر خیل میں ایک گاڑی کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکا نے ان خبروں کے بعد کہ شدت پسند یورپی شہروں پر ممبئی کی طرز کے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ امریکا ان حملوں کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔ تاہم پاکستان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے دائرے کو بڑھانا کسی طور قابل قبول نہیں ہے اور یہ حملے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں میں مددگار ثابت نہیں ہو رہے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago