Categories: افغانستان

افغانستان:لوگرمیں نیٹوکاحملہ،8افغان فوجی ہلاک وزخمی، طالبان نے 2ہیلی کاپٹرمارگرایا

چمن/کابل(جنگ/اے ایف پی) افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے گھات لگا کر امریکی قافلے پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ پکتیامیں بم دھماکے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اورٹینک تباہ ہو گیا.

جبکہ صوبہ لوگر کے ضلع چرخ میں نیٹو طیاروں نے فضائی حملے کرکے غلطی سے افغان فوج کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور5 زخمی ہوئے۔
صوبے ننگرہار کے ضلع حصارک میں نیٹو کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ نیٹو نے کہا ہے کہ کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ طالبان نے دعویٰ کیا کہ ان کے مجاہدین نے ایک ہی دن میں دو امریکی ہیلی کاپٹروں کو مارگرایا ہے جن میں 40 سے زائد فوجی عملہ سمیت ہلاک ہوئے ہیں۔
طالبان نے جولائی 2009ء میں پکڑے گئے امریکی فوجی کی نئی ویڈیو جاری کر دی ہے ۔ زابل کے ضلع شملزئی میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی ہوئی سرحدی فورسز کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالرازق کا کہنا ہے کہ لڑائی میں 7 طالبان کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی کا دعویٰ ہے کہ جھڑپ میں 60 افغان اہلکار ہلاک کر دیئے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago