Categories: پاکستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ کے قافلے پر خودکش حملہ ناکام، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(جنگ نیوز) کوئٹہ میں سریاب روڈ پروزیراعلیٰ بلوچستان کی گاڑی گزرنے کے چندلمحے بعد ایک خودکش حملہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پرواقع پھاٹک کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا ، جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،دھماکے کی جگہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کاقافلہ چند لمحے قبل گزرا تھا، تاہم دھماکے سے قافلے میں شامل چند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جائے وقوع کو پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے،جبکہ وزیراعلیٰ اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago