Categories: پاکستان

توہین رسالت قانون میں ترمیم کرنے والے یہود و نصاریٰ کے آلہ کار ہیں ‘جمعیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم سمیع اﷲ حسینی نے کہا ہے کہ توہین رسالت قانون میں ترمیم کی ناپاک جسارت کرنے والے یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں۔

توہین رسالت قانون میں ترمیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اگر کسی نے قانون ناموس رسالت کو ختم کرنے کی کوشش کی توطلباءآہنی دیوار ثابت ہونگے۔ ملعونہ آسیہ کو بچانے کے بجائے حکمران غیرت ایمانی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے عافیہ کی واپسی کیلئے کوششیں کریں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والی مملکت میں ایک جانب بسنت ، ویلنٹائن ڈے اور دیگر خرافات کے ذریعے غیر اسلامی شعائرکو معاشرے میںعام کرکے بے حیائی پھیلائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ہمارے حکمران غیروں کی خوشنودی کی خاطرایک منظم سازش کے تحت رہے سہے اسلامی قوانین و شعائر کو نشانہ بناکراسے ختم کرنے کے درپے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قوانین میں خرابیاں ظاہر کرکے یہود و نصاریٰ کے آلہ کارترمیم کے نام پر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں جو طلباءکسی صورت نہیں ہونے دینگے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے جس ناجائز طریقے سے ملعونہ آسیہ کو بچانے کی تگ و دو کر رہے ہیں اگر اسی طرح وہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کرتے تو شاید آ ج عافیہ بے گناہی کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت نہ کرتیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago