Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی فوج نے شمالی اغوار کا گاؤں ملیامیٹ کر دیا

اغوار(مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور متعدد صہیونی فوجی گاڑیوں نے شمالی اغوار کے علاقے جفتلک کے ایک گاؤں ابوالعجاج  پر دھاوا بول کر پورا گاؤں منہدم کر دیا۔ کارروائی کا مقصد گاؤں کے قریب ’’متسواہ‘‘ یہودی بستی کو توسیع دینا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے آل دعیس خاندان سے تعلق رکھنے والے گاؤں کے باسیوں کی تیس سے زائد گھر مسمار کر دیے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی ٹینکوں نے جفتلک گاؤں کے تمام گھروں پر چڑھائی کی۔ اس گاؤں کے چاروں اطراف پہلے ہی یہودی بستیاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے علی الصبح گاؤں کا چاروں اطراف سے گھیراؤ کر لیا اور علاقے کو فوجی علاقہ قرار دے کر گاؤں کے رہائشیوں سے فوری طور پر نکل جانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ابو العجاج کے کئی رہائشیوں کو گھروں کو منہدم کرنے کے حکمنامے بھی دیے گئے اور انہیں یہاں سے فوری ہجرت کی دھمکی دی گئی، خیال رہے کہ ایک ماہ قبل بھی انتہاء پسند یہودیوں نے اکثر اہل علاقہ کو گھروں کو چھوڑ دینے کی دھمکیاں دی تھیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago