برطانوی مسلمانوں کیلئے پہلی بار ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازے کھل گئے

لندن(جنگ نیوز) برطانوی مسلمانوں کے لیے پہلی بار لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ Ten Downing Street کے دروازے کھل گئے۔ برطانوی وزیر اعظم مسلمانوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔اس تقریب میں سعیدہ وارثی، نائب وزیر اعظم نک کلیگ اور کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے تقریرکرتے ہوئے برطانوی مسلمانوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی ترقی میں مقامی مسلمانوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا برطانیہ میں پہلی مسجد کارڈف میں تقریبا ڈیڑھ سو برس پہلے تعمیر ہوئی تھی ۔ آج برطانیہ میں مسلمان سب سے بڑی اقلیت ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج مسلمان برطانوی فوج اور پولیس سے لے کر زندگی کے ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ برطانیہ میں ہر مذہب کے ماننے والے ہیں اور ان کے ماننے والوں کو مذاہب کے درمیان مشترک اقدار تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ برطانوی معاشرہ مزید ترقی کرسکے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago