Categories: مشرق وسطی

لبیک اللھم لبیک، 25 لاکھ عازمین آج حج کی سعادت حاصل کرینگے

منیٰ، مکہ مکرمہ (جنگ نیوز) 25 لاکھ سے زائد عازمین آج حج کی سعادت حاصل کریں گے۔منیٰ میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوسرے روز آج15نومبر 9ذو الحجہ کو حجاج کرا م نماز فجر ادا کرکے طلوع آفتاب کے بعد میدان عرفات کیلئے روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔ تمام حاجیوں کیلئے اس جگہ حاضری ضروری ہے ورنہ اس کے بغیر کسی شخص کا حج ادا نہیں ہوتا۔

میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ حج کا خطبہ دیں گے جس کے بعد ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی اور قصر ادا کی جائیں گی۔ حجاج کرام میدان عرفات میں ہی واقع پہاڑ جبل رحمت پر جا کر دعائیں مانگیں گے، جہاں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کا آخری خطبہ ارشاد فرمایا تھا-
حاجی غروب آفتاب کے بعد نماز مغرب ادا کئے بغیر ہی وہ مزدلفہ روانہ ہونگے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کرینگے۔ رات کھلے آسمان تلے بسر کرینگے اور پھر آج صبح نماز فجر کے بعد واپس منٰی روانہ ہو جائینگے۔
شیطان کومارنے کیلئے کنکریاں بھی مزدلفہ سے ہی اکٹھی کی جائیں گی۔ بیت اللہ کا غلاف بھی آج 9ذو الحجہ کو تبدیل کیا جائیگا۔ نیا غلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سے670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔ غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے۔ اس کا سائز 658 مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ہر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ اتارے جانے والے غلاف کے ٹکرے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دئیے جاتے ہیں۔
حکومت سعودی عرب اور خادم الحرمین شریفین نے حجاج کی سہولتوں کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں جن میں انکے تحفظ، امن عامہ،صحت،صفائی ستھرائی،رہنمائی اور نگرانی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔مشاعر مقدسہ میں ایک لاکھ سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کا خصوصی منصوبہ نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے سیلاب،بارشوں اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی مکمل تیاری کر رکھی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago