Categories: افغانستان

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا ٹائم ٹیبل تیار

كابل(ايجنسياں) افغانستان میں تعینات امریکی فوجی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی اداروں کو منتقل کرنے کا ٹائم ٹیبل تیار کرلیا جسے 19 نومبر کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔جبکہ نیٹو کے رکن ممالک نے اس ٹائم ٹیبل کی منظوری کا عندیہ دے دیا ہے۔

ٹائم ٹیبل کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کو2014ء تک ذمہ داریاں منتقل کردی جائیں گی۔آئندہ 6 ماہ کے دوران جن میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی اداروں کے سپرد کی جائیں گی ان میں مغربی صوبہ ہرات بھی شامل ہے جبکہ جنوبی صوبوں قندہار اور ہلمند میں کم از کم2 سال تک نیٹو افواج تعینات رہیں گی۔ذرائع کے مطابق یہ ٹائم ٹیبل افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
امریکی مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے اس موقع پر کہا کہ افغان فورسز کو تربیت کی فراہمی تیزی سے جاری ہے۔
ایڈمرل مائیک مولن اور امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے افغان سیکیورٹی فورسز کو ذمہ داریوں کی منتقل کیلئے2014ء کی ڈیڈ لائن کو حقیقت پسندانہ قرار دیا۔دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ سال تک افغانستان کے کچھ حصوں کا کنٹرول افغان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago