Categories: پاکستان

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، استاد حدیث مولانا امین سمیت 8 افراد جاں بحق

کراچی(خبررساں ادارے) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ اوردیگرمختلف واقعات میں جامعہ بنوریہ العالمیہ کے استادالحدیث مولاناامین سمیت 8افرادجاں بحق ہوگئے، مولاناامین چندروزقبل ہی وطن واپس لوٹے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ بنوریہ العالمیہ کے استاد الحدیث 45سالہ مولانا محمد امین ولد عبدالروٴف اپنی لینڈ کروزر نمبرBD-6165میں پاک کالونی سے اکیلے آرہے تھے، ان کی گاڑی جیسے ہی نورس چونگی کے قریب پہنچی تو 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا محمد امین 5گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے ،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ جامعہ بنوریہ کے علماء اورطالب علموں کی بڑی تعداداسپتال پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول مولانا محمد امین کا آبائی تعلق ساہیوال سے تھا اور وہ کالعدم سپاہ صحابہ کراچی کے سابق صدر اور سنی ایکشن کمیٹی کے سابق ممبر تھے،مولانا محمد امین جامعہ بنوریہ میں ہی رہائش پذیر تھے،مقتول گارڈن کے علاقے جوبلی میں واقع جامع مسجدنورکے خطیب بھی تھے، مولانا جامع مسجد نور میں گذشتہ دنوں ہونے والے جھگڑے کے بعد گرفتار ہوگئے تھے اور جیل چلے گئے تھے، مقتول رمضان سے قبل جیل سے رہا ہوئے تھے اور بیرون ملک چلے گئے تھے اور چند روز قبل ہی واپس آئے تھے۔
ادھرسولجر بازار تھانے کی حدود لکھ پتی ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے عدالت جانے والے لیاقت آباد تھانے کے کورٹ محرر 45سالہ محمد جاوید خان ولد سعید کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل اور دکانیں و مارکیٹیں بند ہوگئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کراچی آپریشن کے دوران متحرک رہا تھا،آئی جی سندھ سلطان صلاح الدین خٹک نے جاویدخان کے ورثاء کے لئے 20لاکھ روپے اورایک پلاٹ دینے کااعلان کیاہے، شیر پاوٴ کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 30سالہ میاں رسول ولد قاسم شاہ کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے،مقتول پرائمری اسکول ٹیچر تھا۔
بلدیہ ٹاوٴن تھانے کی حدود بسمہ الله چوک منی بس اسٹاپ کے قریب سے پولیس کو نیم مردہ حالت میں شدید زخمی شخص ملا جسے پولیس نے سول اسپتال پہنچایا تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخمی شخص جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق مقتول نے مرنے سے قبل اپنا نام اعظم ولد غلام محمد بتایا تھا، موچکو تھانے کی حدود گلشن غازی کے قریب پہاڑیوں سے نامعلوم شخص کی 4روز پرانی لاش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق لاش ناقابل شناخت ہوچکی ہے ، عید گاہ تھانے کی حدود راشد منہاس اسکول اولڈ کمہار واڑہ کے قریب کچرا کنڈی سے 25سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے ۔
گلشن اقبال میں ڈسکوبیکری کے قریب پرچون کی دکان پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دکان کامالک فریدالله ہلاک جبکہ اس کابھائی عنایت اورایک گاہک اسلام زخمی ہوگیا۔بلدیہ ٹاوٴن میں نیول کالونی کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم شخص کی تشددزدہ لاش برآمدہوئی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago