Categories: پاکستان

مزارات کے ٹھیکیداربننے والے بزرگان دین کے قول وفعل پربھی عمل کریں،سنی وحدت کونسل

کراچی(کراچی آپڈیتس) سنی وحدت کونسل نے کہاہے کہ پاکپتن میں اپنی ہی گن کی گولی سے زخمی ہونے والے گن مین کوقاتلانہ حملہ قرار دینے والوں نے شہرقائدمیں بیگناہوں گاڑیاں جلاکرکونسانیکی کاکام کیا، مظلوم شہریوں کی گاڑیوں کامعاوضہ کون اداکرے گا، مزارات کے ٹھیکیداربننے والے بزرگان دین کے قول وفعل پربھی عمل کریں صاحبزادہ فضل کریم،حامدسعید کاظمی اورثروت قادری کا ٹرائیکا ملک میں اہلسنت والجماعت دیوبند ،بریلوی مکاتب فکرکولڑاکرملک میں فرقہ واریت پھیلاکرغیرملکی مفادات کاتحفظ کررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار ہفتہ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری کیے گئے بیان میں جے یوآئی(س) کے مولانا اسعدتھانوی، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم، مولانااقبال اللہ، مفتی عثمان یارخان، مولانااورنگزیب فاروقی، مولانا تاج محمد حنفی، مولانارب نوازحنفی، مولاناغلام رسول، مفتی عبدالصمد سومرو، قاری محمد اقبال، مولانابدرالدین، مولانا ناصرعالم سمیت دیگرعلماءکرام نے کیا۔
مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے سنی، شیعہ کولڑواکر حالات خراب کیے گئے اوراب گزشتہ ایک سال سے اہلسنت والجماعت کے دو بڑے مکاتب فکر کولڑواکر اسے فرقہ واریت کانام دیاجارہاہے ، سب کچھ امریکا، اسرائیل اوربھارت کی ایماءپران کے مفادات کی تکمیل کیلئے ہورہاہے اور اس کیلئے سرمایہ اوروسائل بھی یہی ممالک فراہم کررہے ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ صاحبزادہ فضل کریم خودحکومت کی گودمیں بیٹھ کر حکومت کے خلاف باتیں کررہے ہيں اگرانہیں حکومتی اقدامات سے اتنی ہی چڑ ہے تواستعفیٰ کیوں نہیں دے دیتے۔
علماءکرام نے کہا کہ کراچی کی بھتہ خورتنظیم اور اتحاد کانام استعمال کرکے ملک وقوم میں تفرقہ اورانتشارپھیلانے والے صاحبزادہ فضل کریم بزرگان دین اوراولیاءکرام کے مزارات کے تحفظ کی بات تو کرتے ہیں اس سے کسی کوانکار نہیں لیکن یہ لوگ بزرگان دین کے قول وفعل پرعمل بھی کریں اوران کی ہدایت کوبھی اپنی عملی زندگی میں اپنائیں، بزرگان دین کے صرف مزارات کے ٹھیکیدار نہ بنیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکپتن میں اپنی ہی گن کی گولی سے زخمی ہونے والے گن مین کوبنیاد بناکراسے قائدانہ حملہ کہنے والوں نے کچھ ہی لمحوں میں بیگناہ شہریوں کو ان کے قیمتی سرمائے سے محروم کردیا اور4سے زائد گاڑیوں کوجلاکراولیاءکرام کے کونسے عمل وقول کی پیروی کی، ان بیگناہ شہریوں کاکیاقصورتھا اوراب معاملہ واضح ہونے کے بعد یہ مزارات کو ٹھیکیداربتائیں کہ ان معصوم شہریوں کے مالی نقصانات کی تلافی کون کرے گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago