سنی علمائے کرام کے پاسپورٹ ضبط، باہر ملک سفر پر پابندی

تہران (سنی آن لائن) ایران کے سیکورٹی حکام نے تہران میں بعض ممتازسنی علمائے کرام کے پاسپورٹ کو اپنی تحویل میں لیکر ان کے باہر ملک سفر پر غیرمعینہ مدت تک پابندی عائد کردی ہے۔

تہران سے ’’سنی آن لائن‘‘ کے نامہ نگار کے مطابق جمعرات (21 اکتوبر) کے روز بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بعض علمائے کرام ترکی جانے والے تھے کہ تہران انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں لیکر ان کے غیر ملکی اسفار پر پابندی لگادی۔
ان علمائے کرام میں مولانا عبدالغنی بدری ناظم تعلیمات دارالعلوم زاہدان، جامعہ ہذا کے استاذ الحدیث ڈاکٹر عبیداللہ بادپا اور خاش کے ممتازعالم دین اور مدرسہ مدینۃ العلوم کے مدیر مولانا عثمان قلندرزہی کے نام قابل ذکر ہیں جو ترکی میں منعقد ایک اسلامی کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے پاسپورٹ کو ضبط کرنے کے بعد ایرانی حکام کے لیے دیگر سرکردہ سنی اسکالرز اور علمائے کرام کے غیر ملکی دورے اور بین الاقوامی اسلامی کانفرنسز میں شرکت بھی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago