قطر: مولاناعبدالحمید عالمی کانفرنس مکالمہ ادیان میں شرکت نہیں کرسکتے

زاہدان/دوحہ(سنی آن لائن) خطیب اہل سنت زاہدان اور شورائے اتحاد مدارس اہل سنت کے سربراہ مولانا عبدالحمید قطر میں منعقد عالمی کانفرنس برائے مکالمہ ادیان میں شرکت کرنے سے روک دیے گئے۔

کچھ عرصہ قبل “مرکزمکالمہ ادیان قطر” کی جانب سے مولانا عبدالحمید کو اس تنظیم کی آٹھویں کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی جسے آپ نے قبول کیا تھا۔ مگر دورہ ترکی سے واپسی کے بعد تہران انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے آپ کا پاسپورٹ ضبط کرکے اپنی تحویل میں لیا.  تلاش بسیار کے باوجود متعلقہ حکام نے پاسپورٹ کو واپس دینے سے انکار کیا اور عملا مولانا عبدالحمید اس کانفرنس میں شرکت سے روک دیے گئے۔
یاد رہے مکالمہ ادیان کی آٹھویں کانفرنس 19 اکتوبر بروز منگل سے شروع ہوکر جمعرات تک جاری رہے گی جس میں متعدد اسکالرز اور مسلم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago