مسلمان لڑکی کا نقاب کھینچنے پر فرانسیسی خاتون کو 3 سال قید

پیرس (جنگ نیوز) ایک فرانسیسی ٹیچر کو مسلمان لڑکی کے چہرے سے نقاب کھینچنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

63 سالہ جین روبی نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ شیئکاالسوائیدی پر حملہ کرکے اس وقت ان کے چہرے سے نقاب کھینچ لیا تھا جب وہ پیرس کے ایک شاپنگ مال میں خریداری کر رہی تھیں۔
فرانسیسی خاتون نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے السوائیدی کو نقاب پہنے دیکھا تو وہ غصے سے بے قابو ہوگئیں۔ انہوں نے پہلے مسلمان خاتون کو نقاب اُتارنے کیلئے کہا لیکن وہ نہیں مانی۔ عینی شاہدین کے مطابق جین نے السوائیدی کے ہاتھ پر کاٹا اور زبردستی ان کے چہرے سے نقاب نوچ لیا اور زور سے نعرہ لگایا کہ اب میں تمہارا چہرہ دیکھ سکتی ہوں۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago