ڈاکٹرغازی رحمہ اللہ کے انتقال پراساتذہ دارالعلوم زاہدان کاتعزیتی پیغام

عالم اسلام کے نامور عالم دین اور عظیم دانشور ڈاکٹر محموداحمد غازی رحمہ اللہ کے سانحہ ارتحال نے علم دوست حلقوں کو سوگوار کردیا۔ آپ کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں ہوا۔ مرحوم ایک جانے پہچانے محقق اور دینی اسکالر تھے۔ گزشتہ سال موسم بہار میں آپ رح نے ایک ہفتہ دارالعلوم زاہدان میں گزاردیا جہاں زاہدان اور دیگر علاقوں کے علمائے کرام، طلبا اور اہل تحقیق حلقوں نے آپ سے استفادہ کیا۔

ڈاکٹر غازی کے انتقال پر رئیس الجامعہ حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید و دیگر اساتذہ نے مرحوم کے لواحقین و متعلقین کے نام تعزیتی پیغام جاری کرکے اس سانحے پر گہرے افسوس اور غم کا اظہار کیاہے۔

تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

«انالله وانا اليه راجعون»
«مَوتُ العَالِمِ مَوتُ العَالَم»

مایہ ناز دانشور اور گراں قدر عالم دین جناب ڈاکٹر محمود احمد غازی رحمہ اللہ جو عالم اسلام کی نامور شخصیات اور علمی سرمایوں میں سے تھے کے انتقال کی افسوسناک خبر نے ہمیں سخت غمزدہ اور متاثرکیا۔
آپ رحمہ اللہ مختلف موضوعات میں دسیوں تصانیف کے علاوہ متعدد سمینارز اور کانفرنسز میں شرکت کرکے مغربی دنیا میں اسلام کا تعارف پیش کرتے تھے۔
مرحوم نے 2009ء کی بہار میں ایران اور دارالعلوم زاہدان کا تفصیلی دورہ کیا۔ آپ رح نے ایک ہفتے تک ایران کے ممتاز علمی ادارہ ’دارالعلوم زاہدان‘ میں مختلف علمی موضوعات پر لیکچر دیتے رہے۔
اس ناقابل تلافی نقصان پر آپ رح کے اعزہ واقارب، خاص طور آپ کے برادر ارجمند ڈاکٹر محمدالغزالی، تلامذہ، متعلقین اور علمی حلقوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک وتعالیٰ سے مرحوم کی بلندی درجات و مکمل مغفرت اور پس ماندگان کیلیے صبر جمیل و اجرکثیر کی دعا مانگتے ہیں۔

والسلام
رئیس الجامعہ واساتذہ دارالعلوم زاہدان-ایران
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago