Categories: مشرق وسطی

صہیونی فوج کا غزہ پر فضائی حملہ، تین شہری شہید

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) غزہ کی پٹی میں رات گئے اسرائیلی فضائی حملے میں جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ القدس بریگیڈ کے تین ارکان شہید ہو گئے ہیں. اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مشرقی علاقے میں ایک فلسطینی مہاجر کیمپ “البریج” کے قریب القدس بریگیڈ کے ایک مرکز پر میزائل داغے.جس میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ اس کے نتیجے میں کچھ افراد شہید ئے. جبکہ ایک دوسرا حملہ غزہ کے وسط میں نصیرات کیمپ پر کیا گیا جس میں ایک مجاھد شہید ہوا ہے.

فلسطینی حکومت کے زیرانتظام میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآڑدینیٹر ادھم ابوسلمیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ البریج کیمپ میں ہوئے حملے میں شہید ہونے والے  تین افراد کی میتیں غزہ کے وسط میں شہداء اقصیٰ اسپتال لائی گئی ہیں. جہاں تینوں شہداء کی شناخت کر لی گئی ہے.
شہید ہونے والوں میں 25 سالہ  علا ابو زبیدہ، عونی عبدالھادی اورنصیرات کیمپ حملے میں شہید ہونے وا لے شہری کا نام محمد عید بتایا گیا ہے.
ادھر دوسری جانب جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صہیونی جارحیت میں اپنے تین ارکان کی شہادت کی تصدیق کی ہے.
بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے رات کے وقت مجاھدین کے مرکز پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ایک اور ثبوت پیش کیا ہے. اسرائیلی فوج میں اتنی جرات ہے تو اسےمجاھدین کے دو بدو آ کر مقابلہ کرنا چاہیے. القدس بریگیڈ نے اپنے کمانڈوز کی شہادت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago