Categories: افغانستان

افغانستان:طالبان33صوبوں میں سرگرم ہیں،امریکی اخبار

نیویارک (خبررساں ادارے) ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورت ِ حال جنگ شروع ہونے سے پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہوچکی ہے اور طالبان ملک کے 34میں سے 33صوبوں میں سرگرم ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں طالبان کے حملوں کی شرح گزشتہ سال ستمبر کی نسبت 49فیصد زائد رہی۔
افغانستان کے وہ علاقے جو پہلے محفوظ تھے اور وہاں پشتونوں کی تعداد بہت کم تھی اب وہاں بھی طالبان کی تعداد اور حمایت میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔
افغانستان میں مغربی ملکوں اور اداروں کی معاونت سے کام کرنے والی ایک این جی او کے سربراہ نک لی نے کہاہے کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورت ِ حال دن بدن پریشان کن ہوتی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ سال کے دوران حالات میں بہتری آنے کے بجائے مسلسل خرابی آئی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

3 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago