عالمی برادری،رہنماوٴں کی جانب سے قرآن کی مجوزہ بے حرمتی کی مذمت

انتہا پسند امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے منصوبے کی امریکا، یورپی یونین اور ویٹی کن سٹی سمیت دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے۔

انتہا پسند امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے منصوبے کی امریکا، یورپی یونین اور ویٹی کن سٹی سمیت دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے اورایسی مذموم حرکت سے بازرہنے کی اپیل کی گئی ہے امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے اسے احمقانہ اور خطرناک فعل قرار دیا ہے۔
نیٹو سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسین نے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بیرون ملک خدمات انجام دینے والی مغربی فوج پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ واشنگٹن میں عیسائی، یہودی اورمسلم لیڈروں کا کہنا تھا کہ چند انتہا پسند اس طرح کی حرکت کرکے نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔
ویٹی کن نے کہا ہے کہ اجتماعی طورپر قرآن کریم کے نسخوں کی بے حرمتی کی گئی تو یہ ایک اشتعال انگیزاورسنگین عمل ہوگا۔اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرانجیلناجولی نے کہاکہ وہ اس بات کاتصوربھی نہیں کرسکتیں کہ کسی مقدس کتاب کی توہین کی جاسکتی ہے۔
وزیرداخلہ رحمان ملک نے ٹیری جونز کے خلاف انٹر پول کے سربراہ کو خط لکھ کرمعاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے خبردار کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے قبیح فعل پر مسلم دنیا کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آئے گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

2 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago