Categories: رمضانیات

اعتکاف کی فضیلت

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے اعتکاف کرے اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں. جو شخص اللہ کی خوشنودی کیلئے ایک دن کا اعتکاف کرے اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان 3 خندقیں حائل کردے گا جس کی مسافت آسمان و زمین کے فاصلے سے زیادہ ہوگی۔ (بخاری)

حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک بار رمضان المبارک کے پہلے دس روز میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف فرمایا پھر بیچ کے دس روز میں معتکف ہوئے اس وقت آپ ایک ترکی قبے میں تشریف رکھتے تھے۔ اس قبے سے سرمبارک نکال کر ارشاد فرمایا اے لوگو! میں شب قدر کی جستجو میں اعتکاف کرتا ہوں کیونکہ وہ ایک رات ہزار مہینے سے افضل و برتر ہے اس رات اللہ کی عبادت کیلئے جاگنا ضروری ہے ‘اس رات اللہ کی عبادت کیلئے جاگنا ضروری ہے کیونکہ شب بیداری سے دل کو دنیا کے بکھیڑوں سے فراغت ملتی ہے اور اپنے پروردگار کی طرف پوری توجہ ہوتی ہے اور بندہ اپنے مولا کی پناہ میں آجاتا ہے جس شخص پر کوئی بڑی مصیبت آپڑے وہ شب بیداری اختیار کرے تو اس کی حاجت برآئیگی۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جو شخص رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں صدق و اخلاص کے ساتھ اعتکاف بجالائیگا اللہ اس کے نامہ اعمال میں ہزار سال کی عبادت درج فرمائیگا اور قیامت کے دن اس کو اپنے عرش کے سایہ میںجگہ دیگا۔ پس اہل ایمان کو چاہیے کہ اس پاک مہینے میں اعتکاف ضرورکریںاورتلاوت قرآن‘ ذکر الٰہی میں مشغول رہیں۔ دنیاوی لذتیں چھوڑدیں اور اپنے آپ کو مردہ خیال کریں۔
حضرت علی بن حسین رضی اللہ عنہ اپنے والد(حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ماہ رمضان میں دس دن کا اعتکاف کیا اس کا ثواب دو حج اور دو عمروں کے برابر ہے۔ (بیہقی)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا معتکف گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اور اس کیلئے اتنی ہی نیکیاں لکھی جاتی ہیں جتنی کہ کرنیوالے کیلئے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں دس یوم کا اعتکاف فرمایا کرتے ‘جس برس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہونا تھا اس رمضان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس یوم کا اعتکاف فرمایا۔

(بہ شکریہ ماہنامہ عبقری)

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago