مصدقہ مواد
عاشور کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کا ردعمل بہت ہی مثبت رہا ہےاورتمام مسلم دنیا سے تعلق رکھنے والے علمائے دین،اسکالروں اور زائرین نے اس کاوش کوسراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”یہ تمام توصیفی کلمات اور تبصرے ویب سائٹ پر موجود ہیں اور تمام قارئین کو یہ موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ مواد کے بارے میں جو کچھ سوچتے،سمجھتے ہیں،اسے احاطہ تحریر میں لائیں۔ہم ویب سائٹ پر باہمی تعامل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں”۔
مواد کے مصدقہ ہونے کی ضمانت کے لیے ویب سائٹ نے اسکالروں کی ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو سنت(پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم) کی تعلیمات پرتحقیق کرنے اور انہیں مخاطبین کے سامنے مناسب انداز میں پیش کرنے کی ذمے دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”ویب سائٹ کا بنیادی مقصدلوگوں کو اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے متعارف کرانا ہے،اسی لیے ہم ہرکلچر سے اس کی اپنی زبان میں بات کررہے ہیں”۔
تاہم عاشور کا کہنا تھا کہ مسلم اورغیرمسلم دنیا میں زائرین کی تعدادمیں اضافے کے باوجود اس ویب سائٹ کا جس ہدف اور مقصد کے حصول کے لیے اجراء کیا گیا تھا ،وہ ابھی پورا نہیں ہوا۔
”مجھے اس وقت بہت دکھ ہوا جب میں نے برازیل میں ایک پریزینٹرکوراہ گیروں سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سوال کرتے ہوئے دیکھا اورجواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔اس سے مجھے یہ احساس ہوا کہ ابھی ہمیں دنیا کو پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات وتعلیمات سے متعارف کرانے کے لیے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے”۔ان کا کہنا تھا۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان