Categories: پاکستان

امریکی امدادمستردکردی جائے،2کروڑڈالردینگے،تحریک طالبان پاکستان

میرانشاہ(اے ایف پی)تحریک طالبان پاکستان نے منگل کو حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ افرادکے لئے امریکا سے امداد لینامستردکردیے،اگرایسا کیا گیا تو ہم حکومت پاکستان کو2کروڑڈالر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دے سکتے ہیں۔

طالبان ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکا سے آنے والی امدادی سامان قبول نہ کریں۔ یہ بات طالبان ترجمان اعظم طارق نے فرانسیسی خبررساں ادارے سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔
اعظم طارق کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ مسعودکی قیادت میں ہم خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت اس امدادکو تقسیم کریں گے۔ اگر حکومت ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرادے کہ ہماراکوئی ساتھی گرفتارنہیں کیا جا ئے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم امریکی اور دیگر غیرملکی امدادکی مذمت کرتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ طریقہ ملک کو زیر دست بنائے گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago