Categories: افغانستان

کابل : طالبان کا 3 اڈوں پر حملہ‘ 24 اتحادی و افغان فوجی ہلاک

کابل (آئی این پی/اے ایف پی) پاک افغان سرحد کے ساتھ ملحقہ صوبہ پکتیکا کی تحصیل گیان میں افغان طالبان نے 3 اڈوں پر حملے کرکے24 اتحادی و افغان فوجیوں کو ہلاک اور متعدد زخمی کردئیے، 3 کو یرغمال بنا لیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

طالبان نے حملے کے دوران پہلے کیمپ کی حفاظت کیلئے نزدیکی پہاڑوں پر بنائے گئے چار مورچوں پر قبضہ کر لیا اور 2 فدائی حملے کئے۔ بعد میں طالبان کیمپ میں داخل ہو گئے اور چاروں اطراف سے فائرنگ شروع کر دی ۔ 3 گھنٹے تک مسلسل فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا‘ بعدمیں افغان طالبان نے کیمپ میں داخل ہو کر 3 فوجی ا ہلکاروں کو یرغمال بنا لیا جبکہ 24 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ باقی تمام اہلکار بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔
کیمپ پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے اہلکاروں کو امریکہ کیطرف سے مہیا کردہ فوجی سازوسامان اور مواد جلاکر راکھ میں تبدیل کر دیا۔گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے مختلف علاقوں پر گشت کرتے ہوئے بغیر مزاحمت واپس چلے گئے۔ لاشیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے افغانستان پہنچایا گیا۔
دریں اثناءصوبہ ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں ایک طالبان قیدی نے رائفل چھین کر 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور اور دیگر 2 قیدی بھی مارے گئے۔ جنوبی علاقے میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے پیر کو ایک نیٹو فوجی ہلاک ہو گیا ۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago