Categories: مشرق وسطی

عراق :بصرہ میں تین دھماکے،60 افرادہلاک ،70 زخمی

بصرہ (ايجنسياں) عراق کے شہربصرہ میں تین دھماکوں میں ساٹھ افرادہلاک اورستر زخمی ہو گئے ۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق بصرہ کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے تین دھماکوں میں 60 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 70افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بصرہ کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ علی المالکی کاکہناہے کہ دھماکابجلی کا جنریٹرپھٹنے سے ہوا لیکن ابھی نہیں کہاجاسکتاکہ یہ دہشت گرد حملہ ہے .تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
بصرہ سے رکن پارلے منٹ حسین طالب نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصروف ترین مارکیٹ میں تین دھماکے ہوئے جس کی ذمہ داری پولیس اور فوج پر عائد ہوتی ہے جو سیکیورٹی کے انتظامات کرنے میں ناکام ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مرنے اورزخمی ہونے والوں میں زیادہ تر غریب چھابڑی والے ہیں ۔ان میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago