Categories: افغانستان

افغانستان: بم دھماکے میں 25 مسافر ہلاک

كابل(خبررساں ادارے) افغانستان میں بدھ کی صبح سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک مسافر بس میں سوار کم از کم 25 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صوبہ نمروزکے علاقے دل آرام میں پیش آیا اور تباہ ہونے والی بس دارالحکومت کابل جا رہی تھی۔ دل آرام کا شورش زدہ علاقہ ہلمند اور فرح صوبوں کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں طالبان جنگجوؤں کا خاصہ اثر و رسوخ پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ شدت پسند متواتر سڑک میں بم نصب کرکے بین الاقوامی اور افغان افواج پر مہلک حملے کرتے رہے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago