Categories: پاکستان

امت مسلمہ کا متفقہ پلیٹ فارم مجلس عمل عنقریب بحال ہو گا ،فضل الرحمن

پشاور(جنگ نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل امت مسلمہ کا متفقہ پلیٹ فارم ہے جو کہ عنقریب بحال ہو گا ۔

جمعیت علما ء اسلام مجلس عمل کے ہر فیصلے کی پابند ہے اور پا بند رہے گی لیکن کسی شخصیت یا پا رٹی کے مطالبے پر ہم اپنے فیصلے تبدیل نہیں کرینگے۔
وہ گرم چشمہ اور موڑ کہو چترال میں جلسہ عام اور بونی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تنہا پارلیمنٹ کے اندر ملک اور اسلام کے دفاع کی جنگ لڑرہی ہے جبکہ سیکولر قوتیں آئین کی اسلامی دفعات کے خاتمے کیلئے متحد ہو گئی تھیں لیکن جمعیت علما ء اسلام نے آئینی کمیٹی میں اسلامی دفعات کا بھر پور دفاع کیا ۔
دہشت گردی کی آڑ میں مدارس، علماء اور طلباء کے خلاف کارروائی اور آپریشن کر کے حکمران امریکی مفادات کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔
مولانا عبدالرحمن امیر جمعیت علما ء اسلام چترال کی زیر صدارت جلسوں سے صوبائی نائب امیرقاری عبداللہ ، عبدالجلیل جان، مفتی عبدالغنی ایڈووکیٹ ، مولانا عبدالشکو ر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago