Categories: مشرق وسطی

غزہ پر اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید، سات زخمی

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) غزہ کے شمالی شہر بیت حانون پر اسرائیلی فوج فضائی کے حملے اور توپ خانے کی بمباری سے دو فلسطینی شہید اور کم از کم 07 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں چار بچے بھی شامل ہیں جن میں سے تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت میں شعبہ حادثات اور ایمبولینس کے ڈائریکٹر معاویہ حسنین نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی کا نام محمد صابر کفارنہ ہے یہ ایک ٹین ایجر لڑکا تھا، جبکہ ایک دوسرا شخص جس کا نام شنبازی بتایا جاتا ہے ،اسرائیلی بمباری کی زد میں آ کر جام شہادت نوش کر گئے.۔
سات زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے کم از کم ایک میزائل داغا گیا اور اسرائیلی ٹینکوں کی بمباری نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔
حسنین نے واضح کیا کہ زخمیوں کو بیت حانون کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ طبی عملہ علاقے میں بمباری سے مزید زخمی ہونے والوں کی تلاش کر رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بمباری کا ہدف بیت حانون کے مشرقی علاقے کے باشندے تھے۔ادھرعسکری تنظیم جہاد اسلامی نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج کی جارحیت سے شہید ہونے والے ایک شخص کا تعلق جہاد اسلامی سے تھا.
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago